آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ اہم سنگ میل ہے، ڈاکٹر مرتضیٰ سید
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کو پیسے مل جائینگے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک
قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک ہے، پاکستان کو پیشے مل جائیں گے۔
قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے ایس بی پی پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک ہے، آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ اہم سنگ میل ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو اتنا آسان نہ لیا جائے
ان کا کہنا ہے کی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) حکام تمام اقدامات سے مطمئن ہیں، اسٹاف لیول معاہدے سے بورڈ میٹنگ میں بڑی آسانی ہوتی ہے۔
ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کو پیسے مل جائیں گے۔