قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
کھالوں کے ریٹ گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ گئے
عيد قربان کے پہلے روز جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے ميں آئی۔
رواں سال عیدقرباں پر کھالوں کے ریٹ گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ گئے، گائے کی کھال کا ریٹ گزشتہ برس کے مقابلے میں 60 فیصد بڑھ گيا۔
پاکستان ٹینرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں بکرے کی کھال بھی 20 فیصد مہنگی ہوگئی ہے۔
ٹینرزایسوسی ایشن کے مطابق گائے کی کھال 2 ہزار جبکہ بکرے کی 300 روپے میں فروخت ہوری ہے۔
حکام کے مطابق رواں سال کھالوں کے کاروبار میں 5 ارب روپے کا لین دین متوقع ہے جبکہ 325 ارب روپے کے کاروبار کا تخمینہ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی تھی جس سے 40 سے 50 ہزار کے بکرے کی کھال 100 سے ڈیڑھ سو روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔