سوشل ميڈيا کے ذريعے قرضوں کے نام پر عوام کو لوٹنے کا انکشاف
چھوٹے قرضوں کے نام پر عوام سے دھوکا ہو رہا ہے،ذرائع
سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے قرضوں کے نام پر سوشل ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعے عوام کو لوٹنے کا نوٹس لے ليا ہے۔
عوام سے قرض واپسی کی مدت میں توسیع کے نام پر یومیہ بھاری جرمانہ وصول کرنے کے شکایات پر ایس ای سی پی نے نوٹس لے کر ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ايس ای سی پی نے قرض دہندگان کمپنيوں کو شکايات کا ازالہ کرنے کی ہدايت کر دی ہے جبکہ شکايات ايف آئی اے کو بھی بھجوا دی گئی ہيں۔
سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قرض دہندگان کمپنيوں کو عوام کو ڈیجیٹل قرضوں کی فراہمی کیلئے آسان قواعد وضع کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے کارروائی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل قرضوں کی فراہمی سے متعلق 8 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جس میں سے صرف دو کمپنیاں قانونی طور پر قرضے دے رہی ہيں۔
واضح رہے کہ نينو قرضے دينے والی غير لائسنس يافتہ کمپنياں بھی متحرک ہوگئی ہے جو عوام کو فوری قرض کے نام پر پھنسایا جاتا ہے۔