بجلی ٹیرف میں کمی پر کام جاری، اگلے ماہ مکمل کرلیں گے، نگران وزیر توانائی

0 119

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں پر بات کا فائدہ نہیں، ماضی میں ڈالرز اور زیادہ منافع پر معاہدے ہوئے اور اب ہمیں ان ماضی کے معاہدوں پر نظر ثانی پر نہیں جانا چاہیے۔

انہوں نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کےاجلاس میں کہا کہ موجودہ بجلی ریٹ پر صنعت کے لیے مسائل ہیں۔

پاکستان میں صنعت کے لیے بجلی ریٹس 16سینٹس تک ہیں جب کہ دیگر ممالک میں یہ ریٹس 9 سینٹس تک ہیں،بجلی ریٹس میں 60 فیصد تک کیپیسٹی پیمنٹ ہے۔

بجلی کا ٹیرف اسٹرکچر ٹھیک کرینگے اور ساتھ ہی بجلی ریٹس میں ٹیکس اسٹرکچر بھی ٹھیک کرنا ہے، ڈسکوز میں نجی شعبے سے لوگ لائیں گے، ملک میں بجلی کھپت بڑھانا ہوگی جس کیلئے بجلی ترسیلی نظام بھی بہتر بنانا ہے۔

اس کے علاوہ چیئرمین کمیٹی نے داسو پن بجلی منصوبے سے ٹرانسمیشن لائن کے ٹھیکوں پرکمیٹی کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.