پی ٹی اے نے ٹیرف میں نرمی کے لئے ٹیلی کام کمپنیوں کا مطالبہ مسترد کردیا
ٹیلی کام انڈسٹری کا لوڈ شیڈنگ سے مالی مشکلات کا جواز دینا درست نہیں، پی ٹی اے کا جواب
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ٹیرف میں نرمی کے لئے سیلولر کمپنیوں کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
ٹیلی کام کمپنیوں نے چند روز قبل پی ٹی اے سے لوڈ شیڈنگ میں اضافے اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر ٹیرف میں کمی کی درخواست کی تھی۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ٹیرف میں نرمی کے لئے سیلولر کمپنیوں کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
پی ٹی اے کے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ ہیں لیکن موجودہ معاشی حالات رول آؤٹ ٹارگٹ میں کسی طور رکاوٹ نہیں۔
جوابی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام انڈسٹری کا لوڈشیڈنگ سے مالی مشکلات کا جواز دینا درست نہیں۔ اہداف کے حصول کیلئے مارکیٹ کو کنٹرول کرنے کے تاثر بھی ٹھیک نہیں، رول آؤٹ اہداف کے حصول میں نرمی ٹھوس وجوہات پر ہی دی جا سکتی ہیں