گیس نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھی،اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی

0 122

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ گیس کے نرخوں میں توقع سے زیادہ اضافے نے نومبر 2023 میں مہنگائی میں 3.2 فیصد درجے کا حصہ ڈالا اور اسے 29.2 فیصد سال بہ سال تک پہنچا دیا۔

گیس نرخوں میں توقع سے زیادہ اضا فے سے مہنگائی بڑھی، تیل کی عالمی قیمتوں میں حالیہ کمی اور زرعی پیداوار کی بہتر دستیابی سے مہنگائی کی شرح کم ہو سکتی ہے، صارفین اور کاروباری اداروں کی مہنگائی کی توقعات اگرچہ حالیہ مہینوں میں بہتر ہوئی ہیں تاہم بلند سطح پر ہیں۔

کمیٹی کے مطابق ایم پی سی کی بدستور یہ توقع ہے کہ محدود مجموعی طلب، بہتر ہوتی ہوئی رسدی رکاوٹوں، اجناس کی عالمی قیمتوں میں اعتدال اور سازگار اساسی بنیاد کی وجہ سے مالی سال 2024 کی دوسری ششماہی میں عمومی مہنگائی میں خاصی کمی آئے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.