ملک میں بجلی کی قلت بڑھ گئی

شارٹ فال ساڑھے7 ہزارميگاواٹ تک پہنچ گيا

0 559

گرمی کی شدت بڑھنے سے ملک میں بجلی کی قلت بھی بڑھ گئی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار ميگاواٹ تک پہنچ گيا ہے۔ گزشتہ روز شارٹ فال 6 ہزار 238 میگاواٹ تھا۔

منگل کوبجلی کی پیداوار 21 ہزار 7 سو میگاواٹ اورطلب 29 ہزار 2 سو میگاواٹ ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، اس فیصلے سے صارفین پر 113 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.