نومبر میں مہنگائی میں دوبارہ اضافہ، 29.2 فیصد رہی
نومبر کے مہینے میں مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو بڑھ کر 29.2 فیصد رہی ہے جبکہ مہنگائی کا زیادہ شکار شہری علاقوں کے صارفین ہورہے ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس 29.2 فیصد تک بڑھ گیا ہے جو کہ مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے انٹرسٹ ریٹ میں کمی کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں۔
نگران حکومت نے یکم نومبر سے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے، اگر چہ گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد اضافے کا دعوی کیا گیا تھا لیکن ادارہ شماریات کے مطابق قیمتوں میں 520 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 25.5 فیصد سے بڑھ کر 30.4 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں 27.5 فیصد تک گرگئی ہے۔