اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ڈپازٹ میں توسیع دی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت مزید ایک سال بڑھائی ہے اور سعودی فنڈ برائے ڈیولپمنٹ نے 5 دسمبر کو مدت مکمل کرنے والے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی۔
یہ رقم پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے، 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ معاہدے پر 2021 میں دستخط ہوئے تھے، 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ معاہدے پر 2022 میں دوسرا اجرا ہوا تھا۔