عالمی بینک نے پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے حصول کیلئے مباحث کا سلسلہ شروع کیا ،عالمی بینک نے گزشتہ کئی ماہ کے دوران پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی تجاویز اور سفارشات کے حصول کیلئے مباحث کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
ان مباحث میں ماہرین نے مختلف شعبوں میں کلیدی اصلاحات کیلیے تجاویز اور سفارشات مرتب کیں جن میں مالی استحکام، نجی شعبہ کی نمو، توانائی، بچوں میں اسٹنٹنگ کے مسائل، تخفیف غربت، زراعت اور ماحولیاتی شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا ہے۔