کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئ

0 132

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین پر ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سر چارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دی۔

نیپراکے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سر چارج دسمبر 2023 سے نومبر 2024 تک لاگو رہے گا، اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

اعلامیے کے مطابق نیپرا نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے ، وفاقی حکومت سرچارج عائد کیے جانے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.