انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے کم ہو کر 284 روپے 85 پیسے کا ہو گیا
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 544 پوائنٹس کے اضافے سے 58 ہزار 743 پر پہنچ چکا ہے، 100 انڈیکس کی تاحال بلند ترین سطح 58 ہزار 871 رہی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 58 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔