اہم معاشی اشاریوں میں بہتری آرہی ہے، وفاقی وزیرخزانہ
نگران وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اقتصادی نموکی شرح 2 سے لیکر 2.5 فیصد تک رہنے کاامکان ہے،اقتصادی بحالی کی عکاسی ہورہی ہے۔
روزگارمیں اضافہ، اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اورلوگوں کوغربت سے نکالنے کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کودورکرنے کی ضرورت ہے۔
وہ عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے چلنے منصوبوں اور ڈونرکوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کر رہی تھیں،وزیرخزانہ نے 2022 کے سیلاب کے بعدبنیادی ڈھانچہ کی بحالی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات پربھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے زیادہ تاخیر کے شکار منصوبوں پرتشویش کااظہارکیا اوراس حوالہ سے وزیر اعظم آفس اور صوبائی حکومتوں کی توجہ دلانے کا وعدہ کیا۔