بجٹ 23-2022؛ عوام کیلئے مہنگائی اور پارلیمنٹ کے خرچوں میں اضافہ

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اخراجات 58 کروڑ بڑھادیئے گئے

0 409

حکومت نے ملک کی معاشی صورت حال کے پیش نظر عوام کو دی جانے والی سبسڈیز میں کمی کی ہے لیکن دوسری جانب پارلیمنٹ کے بجٹ میں کروڑوں کا اضافہ کردیا ہے۔

ایک جانب حکومت کی جانب سے قوم کو سادگی اور کفایت شعاری کا سبق پڑھایا جارہا ہے، بجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے بلاواسطہ ٹیکسوں میں اضافہ اور سبسڈیز بھی آدھے سے بھی کم کردیئے لیکن پارلیمنٹ کے اخراجات میں گھٹانے کے بجائے مزید 58کروڑ روپے بڑھادیئے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران قومی اسمبلی کے اخراجات کا تخمینہ 5ارب58کروڑ10لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا جس کو آئندہ مالی سال کے لئے بڑھا کر 6ارب16کروڑ10لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے یعنی بجٹ منظوری کی صورت میں آئندہ مالی سال2022.23کے لئے قومی اسمبلی کے اخراجات میں 58کروڑ20لاکھ روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔

دوسری جانب سینیٹ کے اخراجات میں 20لاکھ روپے کی کمی کردی گئی ہے۔سینیٹ اخراجات کے لئے رواں مالی سال کے دوران 3 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھے گئے تھے جب کہ آئندہ مالی سال سینیٹ کے لئے اخراجات 3 ارب 74 کروڑ 60 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.