روپیہ مستحکم، ڈالر کے انٹربینک ریٹ 286 سے نیچے آگئے

0 73

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے دسمبر کے ابتدائی 10یوم میں 70ملین ڈالر کی قسط ملنے اور مزید انفلوز آنے کی توقعات ، ڈالر کے انٹربینک ریٹ 286روپے اور اوپن ریٹ 288روپے سے بھی نیچے آگئے۔

آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، اپریل میں جاری پروگرام ختم ہونے کے بعد نئے قرض پروگرام میں شمولیت کی راہ ہموار ہونے جیسے عوامل روپے کو تگڑا کرنے کا باعث ہیں۔

پیر کو کاروبار کےاختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 53پیسے کی کمی سے 285روپے 96پیسے پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 75پیسے کی کمی سے 287روپے 50پیسے پر بند ہوئی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ طے ہونے کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی کی خبریں بھی ڈالر کی تنزلی کا سبب بنیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.