زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی ہوگئی

ذخائر ایک ہفتے کے دوران 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالر گرگئے

0 446

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران مزید 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9 جون تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 15 ارب 17 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 9 ارب 22 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب ملک کے دیگر تجارتی بینکوں میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9 ارب 95 کروڑ 3 لاکھ ڈالر ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج اکنامک سروے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ سے اب تک 5.8 ارب ڈالرز کے ذخائر کم ہوچکے ہیں تاہم چین سے 2.4 ارب ڈالر جلد مل جائیں گے اور زرمبادلہ ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.