ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ گیا
پاور ڈویژن کےمطابق بجلی کی پیداوار19 ہزار207 اور طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔
پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ پانی سے 4 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 190میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
اس کےعلاوہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 520 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے 1ہزار 107 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 119 ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ بگاس پلانٹس 178،جوہری ایندھن سے 1ہزار 749 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
شارٹ فال بڑھنے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے اور مختلف شہروں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔