زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کا اضافہ

0 100

اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 50 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے،
27 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور ذخائر 12 ارب 57 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5 ارب 6 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.