او جی ڈی سی ایل کا منافع 224 ارب روپے سے زائد، مالی پوزیشن مستحکم

0 133

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) کا منافع کی شرح میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

او جی ڈی سی ایل کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ظفر مسعود نے نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل نے مارکیٹ لیڈر کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بناتے ہوئے 413.594 ارب روپے کی مجموعی آمدن حاصل کی۔

جبکہ اسی مدت کے دوران بعداز ٹیکس کمپنی کا خالص منافع 224.617 ارب روپے رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.