ڈالر 203 روپے کی سطح سے متجاوز

انٹر بینک میں ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

0 363

 

مقامی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں جمعرات کو بھی پاکستانی روپے کو دباو کا سامنا رہا تاہم تاہم حالیہ دنوں کی بنسبت قدر بڑھنے کی رفتار سست رہی۔

آج جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالرکی قدر 9پیسے کے اضافے سے 202.01روپے کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50 پیسے اضافے سے ڈالر 203 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

رواں ہفتے انٹر بینک میں اب تک ڈالر کی قدر میں 2.05روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں ہونے والے اضافہ3.30 روپے ہوگیا ہے۔

گزشتہ ہفتہ19مئی کو حکومت کی جانب سے لگژری آئٹمزکی درآمدات پر پابندی عائد ہونے کے باعث جمعہ کو پاکستانی روپے پر امریکی ڈالر کے دباوٗ میں کمی ہوئی تھی لیکن پیر سے ایک بار پھر ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کی رفتار بدھ تک تیزرہی۔

مجموعی طور پررواں ماہ انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اب تک15.84روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدرمیں ہونے والا اضافہ 17.70روپے تک پہنچ گیا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق لانگ مارچ خاتمے کے بعد ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام میں کمی آئی ہے لیکن آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے کرنسی مارکیٹ پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.