آئی ایم ایف کا پیٹرول اور بجلی پر سبسڈیز ہٹانے کا مطالبہ
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور پاکستان کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
آئی ایم ایف نے ایک بار پھر پاکستان سے پیٹرول اور بجلی پر سبسڈیز ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگئے، آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کا اعلان جاری کردیا، جس میں پیٹرول اور بجلی پر دی گئی سبسڈیز ہٹانے کا مطالبہ دہرایا اور آئندہ بجٹ میں قرض پروگرام کے مقاصد کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف سے2دن میں معاہدہ طے کرکے آؤں گا،مفتاح
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور پاکستانیوں کے فائدے کیلئے میکرو اکنامک استحکام یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے، پاکستان نے گزشتہ جائزے میں طےشدہ پالیسیز سے انحراف کیا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے موجودہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔