غیرقانونی ایکسچینج مارکیٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن سے ترسیلات زر میں اضافہ

0 46

اکتوبر میں اثرات زیادہ واضح ہونگے، ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر 2.20 ارب ڈالر رہیں، جو چھہ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

بنیادی وجہ غیرقانونی ایکسچینج مارکیٹوں اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کیے جانے والے آپریشنز ہیں،کریک ڈاؤن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر قانونی ذرائع سے بھیجنے پر مجبور کردیا ہے۔

نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی بہتری آنے کی توقعات پیدا ہوگئی ہیں تاہم ترسیلات زر مارکیٹ کی توقعات کے مقابلے میں کم رہیں،ماہرین نے ستمبر میں ترسیلات زر 2.30 ارب ڈالر سے 2.50 ارب ڈالر رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ترسیلات زر میں اگست کے مقابلے میں ستمبر میں 5 فیصد اضافہ ہوا، جو 2.09 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.20 ارب ڈالر ہوگئی ہیں، برطانیہ سے ترسیلات زر311 ملین ڈالر، امریکہ سے 263 ملین ڈالر، جبکہ دیگر ممالک سے 425 ملین ڈالر رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.