ریونیو جنریشن اسٹرٹیجی اور ایف بی آر کی تنظیم نو کا فیصلہ
3نئے ڈائریکٹریٹ ساؤتھ، نارتھ، سینٹرل بنانے کی تجویز، فیصلہ وزیراعظم کرینگے
وفاقی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پرٹیکس ریونیو بڑھانے کیلیے ریونیو جنریشن اسٹرٹیجی اورایف بی آرکی تنظیم نو کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کے ایف بی آر کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور پالیسی کو الگ الگ کرنے کرنے کی تجویز ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکہ سے واپسی پر ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ وریونیو جنریشن اسٹریٹجی کے بارے میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر قلیل المیعاد مدت میں ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلیے ریونیو جنریشن اسٹریٹجی اور ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کے مسودوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔