متعددڈاکخانوں میں نادرا سہولیات کائونٹرکا قیام

0 47

نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے بیزار شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈز کی تجدید سمیت دیگر متفرق سہولیات کراچی کے جی پی اوز سمیت دیگر ڈاکخانوں میں دستیاب ہیں۔

کراچی شہرمیں صدراورآئی آئی چندریگرروڈ سمیت 10ڈاکخانوں پرشہریوں کوقومی شناختی کارڈز کے حوالے سے سہولیات فراہمی کے لیے کہیں سنگل اورکہیں ڈبل کائونٹرز فعال ہیں۔

ڈاکخانوں میں قومی شناختی کارڈزکی تجدید اوردیگرمتفرق سہولیات کی فراہمی کے لیے قائم کاونٹرز نادرا کے سسٹم سے منسلک ہیں۔

گمشدہ شناختی کارڈز کے متبادل کے اجرا کی سہولت بھی اس حوالے سے درکارضروری دستاویزات کے ذریعے کاؤنٹرز پر دی جارہی ہیں، گھر کے ایڈریس کی تبدیلی، دستخط اور تصویر میں ترمیم بھی کرائی جاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.