نجی ادارے کا 545 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار

0 116

نجی ادارے ایشیا پاک نے جامشورو کول پاور پلانٹ میں 545 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس سے پلانٹ کو تھر کے کوئلے میں منتقل کیا جائے گا۔

ا 650 میگاواٹ کا حامل کول پاور پلانٹ درآمدی کوئلہ نہ آنے کے سبب تاحال مکمل نہیں ہوا تھا، پلانٹ کا 96 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، صرف 4فیصد کام رکنے سے پلانٹ تاحال بحال نہیں ہوسکا ہے۔

ایشا پاک انویسٹمنٹ کے سی ای او شہریار چشتی نے پلانٹ کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو بتایا کہ انکا ادارہ پلانٹ کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرے گا۔

امپورٹڈ کوئلے کے بجائے تھر کے کوئلے پر منتقلی پر ایشیاء پاک سرمایہ لگائے گی، ادارہ پلانٹ کو چلانے کے لیے تھر بلاک ون سے کوئلہ کا انتظام بھی کریگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.