اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈوب گئے

0 52

رواں سال کی دوسری بڑی نوعیت کی مندی دیکھی گئی اور انڈیکس کی 46000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گرگئی،مندی کے سبب 79.07 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں۔

سرمایہ کاروں کے 1کھرب 79ارب 82کروڑ 65لاکھ 53ہزار 917روپے ڈوب گئے، ایک موقع پر 1784 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی مندی بھی دیکھی گئی۔

اختتامی لمحات میں بعض شعبوں میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی نتیجتاً کے ایس ای 100 انڈیکس 1242.14 پوائنٹس کی کمی سے 45002.42پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 450.83 پوائنٹس کی کمی سے 15969.92 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1961.18پوائنٹس کی کمی سے 74969.26پوائنٹس اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 584.84 پوائنٹس کی کمی سے 21625.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 43.46فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 28کروڑ 73 لاکھ 56ہزار 194حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 325 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 48 کے بھاؤ میں اضافہ، 257 کے داموں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.