ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ سری لنکن روپے سے بھی نیچے

0 115

پاکستان روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مئی کے بعد پاکستانی روپے کی قدر سری لنکن روپے سے کم ہو گئی،ڈالر 320 سری لنکن روپے اور 324 پاکستانی روپے کے برابر ہو گیا۔

مئی میں ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے اور 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا،پاکستان تین ماہ کے دوران جنوبی ایشیا کی بدترین کرنسی بن گئی۔
تین ماہ میں بھارتی روپے 25 پیسے بہتر ہوا اور 82.75 روپے کے برابر ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 305 روپے سے زائد کا ہو گیا۔

پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 18ویں نمبر پر آ گیا، نگران حکومت آنے کے بعد ڈالر قابو سے باہر ہو گیا، ڈالر اور غیر ملکی کرنسیوں کے سامنے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.