کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 65 پیسے اضافے سے 305.09 روپے سے شروع ہوئی اور دوپہر تک ایک روپے 36پیسے کے اضافے سے 305 روپے 80پیسے پر پہنچ گئی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں یکدم ڈھائی روپے کا اضافہ ہوگیا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے آغاز ہی سے مندی کا رجحان ہے۔ پی ایس ایس میں 233 پوائنٹس کی مندی سے کاروبار شروع ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 46011 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بازار حصص میں گراوٹ کا رجحان جاری رہا اور 525 پوائنٹس کی مندی سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 45719 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔