آئی ٹی سی این سے آئی ٹی سیکٹر میں 10کروڑ ڈالر کے معاہدے متوقع

0 125

آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کی اہم ترین نمائش آئی ٹی سی این ایشیا کا 23واں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں 31اگست سے 2 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ تین روزہ آئی ٹی سی این ایشیا نمائش گوگل اور دیگر عالمی ادارے شرکت کریں گے۔

نگران وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف مہمان خصوصی ہوں گے۔ ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان پہلی مرتبہ ایونٹ کا ٹائٹل پارٹنر بن رہا ہے جبکہ گوگل، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن اور یونی فونک بھی نمایاں پارٹنرز میں شامل ہیں۔

آئی ٹی سی این ایشیا کے 23ویں ایڈیشن میں 450 ادارے شرکت کررہے ہیں جبکہ چین، سنگاپور، آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، امریکا سمیت دیگر ملکوں کے 100 کے لگ بھگ مندوبین بھی نمائش میں شرکت کریں گے۔

نمائش میں پہلی مرتبہ خصوصی طور پر ٹیلی کام پویلین کا انعقاد کیا جارہا یہ جس میں پاکستان میں تیار کیے جانے والے موبائل فون ڈیوائسز کی نمائش کی جائیگی ۔
نمائش میں 400بوتھ لگائے جائیں گے جن میں عالمی برانڈز اپنی خدمات اور مصنوعات پیش کریں گی، ان برانڈز میں اسپیشل کمیونی کیشنز آرگنائزیشن، انفوٹیک سلوشنز، سسٹم لمیٹڈ، ابیکس کنسلٹنگ، ٹرانس ورلڈ، یونی فونیک، ایس آئی گلوبل سلوشنز اور دیگر اہم کمپنیاں شامل ہیں۔

اس اہم ایونٹ سے جوائنٹ وینچرز اور پارٹنرشپ کی شکل میں پاکستانی فرمز کے ساتھ عالمی اداروں کے 100 ملین ڈالرز کے معاہدے متوقع ہیں ڈالرز کے سودے طے ہونے کی امید ہے جبکہ مقامی اور غیرملکی کمپنیوں کے مابین شراکت داریوں اور جوائنٹ وینچرز کے امکانات روشن ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.