کیپیسیٹی چارجز میں اضافے کی اہم وجہ روپے کی قدر میں گراوٹ، کوئلے کی امپورٹڈ قیمت، آر ایل این جی اور کائیبور میں اضافہ ہے،حکام
گزشتہ مالی سال 467 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی، 976 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی،کمیٹی میں بجلی بلوں میں اضافے اور عوامی بے چینی پر بھی غور کیا گیا۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی پاور کو میں بتایا کہ بجلی کی طلب میں کمی کی وجہ سے کیپیسیٹی چارجز کی مد میں ادائیگیوں کا تناسب بڑھ گیا ، کمیٹی نے اگلی میٹنگ میں حکام کو ہر ڈیسکو کے نادہندگان کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا۔