وفاقی حکومت نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11 واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا، کمیشن بجٹ کے بعد نیا این ایف سی متعارف کرانے کیلئے تجاویز دے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے صوبائی وزرائے خزانہ کو ٹیکنوکریٹ کی تعیناتی کیلئے خط لکھا دیا، اسد سعید سندھ، قیصر بنگالی بلوچستان سے ٹیکونوکریٹ ممبر ہوں گے، خیبرپختونخواہ اور پنجاب سے نام ملنے پر کمیشن کی تشکیل مکمل ہو گی۔
نے صوبوں کی این ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئرز بڑھانے کی تجاویز ہیں، نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جائیں گے، ورکنگ گروپس اپنی رپورٹس کمیشن کو پیش کریں گے، وزارت خزانہ، وزیرخزانہ، چیئرمین اور سیکرٹری خزانہ کمیشن آفیشل ایکسپرٹ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیشن اگست سے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کی تجاویز پر کام شروع کرے گا، کمیشن بجٹ کے بعد نیا این ایف سی متعارف کرانے کیلئے تجاویز دے گا، سندھ آبادی کے لحاظ سے این ایف سی شیئرز بڑھانے پر تجویز دے گا۔
دوسری جانب خیبرپختونخواہ ضم شدہ اضلاع کیلئے اضافی شیئرز کی ڈیمانڈ کرے گا، کمیشن مکمل ہونے پر ٹی او آرز جاری کیے جائیں گے، کمیشن صوبوں کے محاصل میں حصے اور ٹیکسوں کے امور کو طے کرے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کمیشن وفاقی، صوبوں اور دیگر علاقوں کیلئے وسائل کے امور بھی طے کرے گا، 2009 سے اس وقت تک ساتواں این ایف سی ایوارڈ چل رہا ہے، نئے تشکیل دیئے جانے والے کمیشن پر آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔