امریکہ پاکستان گرین الائنس جیسے نئے اقدامات دونوں ملکوں کو اپنے مشترکہ چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے میں مدد دیں گے۔ امریکی سفیرڈونلڈ بلوم
دونوں اقوام کے درمیان تجارت، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری، فنانس اور ترسیلات زر کے شعبوں میں اہم معاشی تعلقات پر روشنی ڈالی ،گورنر اسٹیٹ بنک
پاکستان کے سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گیسٹ آ ف آنر کی حیثیت سے پروگرام میں شرکت کی۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب نےکہا کہ یادگاری سکے کا اجرا دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کا ڈیزائن اس با ت کی افادیت کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح آزاد اقوام اپنے عوام کی ترقی کے لیے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں۔
پاکستان میں فن ٹیک کے شعبے میں ترقی کے امکانات اور اس کی معاونت کے لیے اسٹیٹ بینک کے متعدد اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ کی فن ٹیک فرمیں اس ابھرتے ہوئے کاروبار میں سرمایہ کاری کریں گی۔
سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ سکے پر موجود پاکستان اور امریکا کی قومی علامتیں دونوں ممالک کی جمہوری بنیادوں کو اجاگر کرتی ہیں۔
یہ سکہ 25 اگست 2023ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا۔ یہ سکّہ گول ہے جس کے کنارے اُبھرواں ہیں، سکے کا قطر 30ملی میٹر، اور وزن 13.5 گرام ہے، اسے تانبے اور نکل دھات سے بنایا گیا ہے۔