امید ہے پاکستان اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا اجرا کر دے گا: وزیر خزانہ

0 6

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا اجرا کر دے گا، چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجرا میں پیشرفت ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے چین سے ایک اعشاریہ 4 ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے، امید ہے آئی ایم ایف بورڈ مئی کے شروع میں 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی دستخط کیلئے پر امید ہیں، پہلے جائزے کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر قسط ملے گی، بھارت کے ساتھ تناؤ کے اقتصادی اثرات سازگار نہیں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.