وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی اور سعودی وزرائے خزانہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
چینی وزیر خزانہ سے ملاقات میں محمد اورنگزیب نے ٹیکس، توانائی، نجکاری، سرکاری مالیات اور سرکاری اداروں میں اصلاحات سے متعلق آگاہ کیا، اُنہوں نے پانڈا بانڈ کے اجرا کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پیپلز بینک آف چائنا سے تعاون کی درخواست کی۔
سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات میں محمد اورنگزیب نے پاکستان کی تبدیل ہوتی ہوئی معاشی صورتحال بارے بریف کیا۔