ڈالر 300 روپے 25 پیسے کا ہو گیا
ڈالر کی روپے کے مقابلے میں اُڑان کا سلسلہ جاری ، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے اضافے کے ساتھ 314 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈا لر 63 پیسے اضافے کے ساتھ 300 روپے 26 پیسے کی سطح پر آ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے اضافے کے ساتھ 314 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے 63 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ڈالر 6 روپے بڑھ کر 312 روپے پر بند ہوا تھا۔
جمعرات کے روز 159 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروباری دن کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 47578 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، بعد میں مارکیٹ میں تیزی رہی ، جس کے نتیجے میں 528 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 47946 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔