مہنگائی بڑھنےکی شرح اپریل میں کم ترین سطح پر رہنے کی توقعات

0 5

پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح اپریل میں ملکی تاریخی کی کم ترین سطح پر رہنے کی توقعات ہیں۔

ملک میں مہنگائی کا زور ٹوٹ رہا ہے۔ گزشتہ برس پیاز ڈیرھ سو روپے کلو تھی جبکہ آج 50 روپے ہے۔ آٹے، تیل، انڈوں کے بھاؤ بھی کم ہوئے ہیں۔ ؎

ماہرین کے اندازے ہیں کہ اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح0.5فیصد سے بھی کم رہ سکتی ہے جو 6 دہائیوں میں کم ترین رفتار ہوگی۔

اندازے ہیں کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں مہنگائی کی شرح 4.87 فیصد ہوجائے گی جو گئے مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں 26 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی تھی۔

مہنگائی قابو کرنے کے لیے شرح سود بڑھا کر طلب کو کم کیا گیا تھا لیکن اب جب مہنگائی کم ہوئی ہے تو کاروباری طبقہ شرح سود میں کمی کا مطالبہ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 5 مئی کو ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.