وفاقی بینکنگ محتسب سراج الدین عزیز نے سٹیٹ بینک کو سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
بینکنگ محتسب کے مطابق سال 2024 میں 30 ہزار شکایات موصول ہوئیں، 1 ہزار 330 شکایات کا تصفیہ گفت وشنید کے ذریعے کیا گیا، 24 ہزار 498 شکایتوں کا تصفیہ سماعت کے بغیر ہوا۔
سراج الدین عزیز کے مطابق ملک بھر میں شکایتیں نمٹانے کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ملک بھرمیں شکایتوں کو 7 دفاتر کے ذریعے نمٹایا گیا۔
وفاقی بینکنگ محتسب کے مطابق پنجاب سے 18 ہزار 284 ، سندھ سے 7 ہزار 198، کے پی سے 2148، بلوچستان سے 543 شکایات درج ہوئیں، شکایت کنندگان کو 1 ارب 64 کروڑ روپے مصالحت کے ذریعے بینکوں سے دلوائی گئی۔
سراج الدین عزیز کے مطابق بینکنگ محتسب کے دفتر کے قیام کا مقصد ملک بھر میں شہریوں کو بلامعاوضہ سروسز فراہم کرنا ہے۔