وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کر ا دی

0 5

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کر ادی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔

عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسٹاف سطح کے معاہدے پراظہار تشکر کیا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف سربراہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس،توانائی، نجکاری، سرکاری اداروں،پنشن اورقرضوں کے انتظام کے شعبوں میں جاری اصلاحات کو اُجاگر کیا جبکہ انہوں نے ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.