0 5

حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 69 فیصد تک مزید کم ہو گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.72 فیصد کی سطح پر آگئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بارے نئی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی جبکہ 18 سستی ہوئیں، ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے 17 اشیا کے دام مستحکم رہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی فی کلو 54 روپے 42 پیسے سستی ہوئی، گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 16 روپے 29 پیسے سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 41 روپے 76 پیسے سستا ہو گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 6 روپے 15 پیسے سستے ہوئے، ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 29 روپے 75 پیسے سستا ہوا، گندم کا آٹا، آلو، گھی، چینی، دالیں، گڑ سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے دال چنا فی کلو 3 روپے 19 پیسے مہنگی ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران جلانے کی لکڑی، سگریٹ سمیت چائے کی پتی، تازہ دودھ اور چاول مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.