کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے تک فی کلو کمی کر دی گئی۔
کمشنرکراچی نے ڈیڑھ ماہ بعد آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل میں اڑھائی نمبرآٹا کی قیمت 17روپے کمی سے66 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، ریٹیل میں اڑھائی نمبرآٹے کی نئی قیمت 70 روپے فی کلو ہوگئی۔
ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی، نئی قیمت 78روپے کلومقرر کی گئی، ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت 82 روپے فی کلو ہوگی، چکی آٹے کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 90 روپے کلو مقرر کر دی گئی۔