ملک میں بیرونی سرمایہ بارے سٹیٹ بینک کےاعدادوشمار جاری

0 10

پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کتنی آئی اور کتنی گئی سٹیٹ بینک نےاعدادوشمار جاری کردیئے۔

سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خالص غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی 1 سال میں 91،ایک ماہ میں 73فیصد کی نمایاں گراوٹ ہوئی، ایک سال مارچ 24ء سے مارچ 25ء تک خالص غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 29 کروڑ40لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ماہ فروری 25ء سے مارچ 25ء تک خالص غیر ملکی سرمایہ کاری 9کروڑ 50لاکھ ڈالرسے کم ہو کر 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر پر آگئی، رواں مالی سال کے 9ماہ میں خالص براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 14 فیصد بڑھ کر 1 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا۔

علاوہ ازیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ خالص براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم گزشتہ مالی سال کے 9ماہ میں 1 ارب 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.