پاور سیکٹر کا گردشی قرض 182 ارب روپے کم کرنیکا پلان منظور

0 125

جینکوز کی جانب سے فیول سپلائرز کے 110 ارب روپے کے بقایاجات ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ پاور سیکٹرکے گردشی قرض میں کمی کا پلان شیئر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جون 2023 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب روپے تک پہنچ گیا جسے رواں مالی کے اختتام پر پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2128 ارب تک لایا جائےگا۔

حکومت کو پاور پروڈیوسرز کے 1430 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں جبکہ پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے بقایاجات 760 ارب سے زائد تک پہنچ چکے ہیں۔

پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں کمی کا پلان وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے تیار کیا ہے، پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم نہ کرنے پر آئی ایم ایف نے اظہارتشویش کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.