حکومت معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے: گورنر سٹیٹ بینک

0 8

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل گیپ کو کم کرنے کیلئے ہم کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ رابطے میں ہیں، جب بھی اکانومی کے بارے میں بات کرتا ہوں تو یاد رکھتا ہوں ہم 2022ء میں کہاں تھے۔

جمیل احمد نے کہا کہ ہمیں دو مسائل کا سامنا ہے ایک مہنگائی اور دوسرا بیرونی کھاتے، زرمبادلہ ذخائر بہتر ہیں لیکن مزید بہتر ہونے کی ضرورت ہے، ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے کم ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے سخت فیصلے بھی کئے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ 11ہزارتاخیر کا شکاردرآمدات سے متعلق ایل سیز کے مسائل حل کئے، مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جارہی ہے جو پہلے بلندی پر تھی، مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توقع کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، سٹاک ایکسچینج کے باہمی اشتراک سے اکنامک ڈویلپمنٹ سائیڈ پر بھی کام کر رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.