زیڈ ٹی بی ایل کی نجکاری روکنے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

0 10

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) کی نجکاری روکنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سینیٹر افنان اللہ کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا، نجکاری کمیشن کی جانب سے نجکاری اداروں کی فہرست کمیٹی میں پیش کی گئی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق مجموعی طور وفاقی حکومت کے 84 ایس او ایز ہیں، 84 ایس او ایز میں سے 24 اداروں کی فہرست مرتب ہے، نجکاری والے اداروں کی فہرست کے فیز ون میں 10 ادارے شامل ہیں، فیز ون میں شامل اداروں کی نجکاری ایک سال میں مکمل کرنی ہے۔

حکام کے مطابق پی آئی اے، سٹیٹ لائف انشورنس لسٹ میں شامل ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بھی نجکاری کی فہرست کا حصہ ہے، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ سمیت آئیسکو، فیسکو، گیپکو نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔

نجکاری کمیشن کے مطابق پی ایم ڈی سی نجکاری فہرست میں شامل نہیں، پی ایم ڈی سی کی نجکاری سے متعلق پٹرولیم ڈویژن کی سفارش ہے۔

محمد علی کے مطابق پی آئی اے پہلے منافع میں تھا پھر نقصان میں چلا گیا، روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا مرحلہ ابھی نامکمل ہے، زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر تعیناتی کا مرحلہ شروع ہے۔

نجکاری کمیشن کے مطابق زیڈ ٹی بی ایل کیلئے فنانشنل ایڈوائزر کی سفارشات پر فیصلہ ہوگا، زیڈ ٹی بی ایل کو حکومت کمرشل آئیڈنٹٹی دینا چاہتی ہے، وفاقی کابینہ زیڈ ٹی بی ایل کے کام سے متعلق فیصلہ کرے گی، کمیٹی نے زیڈ ٹی بی ایل کو پرائیوٹائز کرنے سے منع کر دیا۔

مشیر برائے نجکاری کے مطابق زیڈ ٹی بی ایل کے نقصانات اربوں میں ہیں، زرعی ترقیاتی بینک کی بیلنس شیٹ نقصانات میں ہے، زیڈ ٹی بی ایل نجکاری ابتدائی مرحلے پر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.