وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کاری منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیراعظم آفس سے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا، مراسلے میں کہا گیا کہ سرمایہ کاروں کو دینے کیلئے فوری پی سی ون وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھیجا جائے۔
وزیراعظم آفس کا مراسلہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو موصول ہو گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے منصوبے بھیجیں جو زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لا سکیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے انویسٹمنٹ پراجیکٹ بھجوائیں جس سے مالدار اوورسیز پاکستانیز کو متوجہ کیا جاسکے، ایسے اوورسیز پاکستانیز جو انتہائی مالدار ہیں ان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے لایا جائے۔