پاکستان اور امریکا کا معدنیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا اقدام

0 9

پاک امریکا تعاون کا نیا دور، پاکستان اور امریکا کا معدنیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا اقدام ہوگیا۔

امریکا کے سینئر عہدیدار ایرک مائیر 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد کا دورہ کریں گے، امریکی وفد میں مختلف اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے، ایرک مائیر پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایرک مائیر پاکستانی حکام سے کاروبار کے لئے مواقعوں کو وسعت دینے اور دونوں ملکوں میں معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے بات چیت کریں گے۔

امریکی محکمہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ایرک مائیر کی پاکستانی حکام سے دہشتگردی کے خلاف تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.