پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ سامنے آ گئی، دو روزہ کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشہ روز ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 984 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 791 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 288 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 20 ہزار 796 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 508 رہی۔
بازارِ حصص میں اس 1 ہفتے میں 97.63 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 63.7 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 101 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 475 ارب روپے ہے۔