سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کو مارکیٹ آپریشن کے ذریعے 2943.4 ارب روپے فراہم کئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 2386.9 ارب روپے 7 دن کے لئے فراہم کئے ہیں، روایتی بینکوں کو رقم کی فراہمی 12.07 فیصد سالانہ شرح سود پر کی ہے۔
اسلامی بینکوں کو 556.50 ارب روپے 7 دن کے لئے فراہم کئے ہیں، اسلامی بینکوں کو رقم کی فراہمی 12.09 فیصد سالانہ شرح منافع پر کی ہے۔