معدنیات اور کان کنی کے شعبے کی ترقی پاکستان کے خوشحال مستقبل کی ضامن ہے۔
معدنی صنعت کی ترقی و خوشحالی میں سرمایہ کاری کا اہم کردار ہے، 8 تا 9 اپریل پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، دنیا بھر کے اہم سرمایہ کاروں کی نظر پاکستان پر مرکوزہے، معاشی استحکام کی راہیں ہموار ہوگئی۔
فورم میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جو حکومت کی جانب سے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کا عزم کا عکاس ہے، اس فورم کے ذریعے ایس آئی ایف سی مقامی سرمایہ کاروں کو ماہرین کی آراء، معدنی ذخائر کے متعلق اہم معلومات اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستان میں دنیا بھر کی اہم کمپنیوں سے ایک ہی پلیٹ فارم پر ملاقات کا سنہری موقع ہے
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کے ذریعے پاکستان کا پائیدار ترقی کی جانب اہم قدم ملکی معیشت کیلئے ترقی کی نوید ہے۔