امید کرتے ہیں امریکا کی جانب سے ٹیرف پر نظرثانی ہوگی: بلال اظہر

0 6

وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ امید کرتے ہیں امریکا کی جانب سے ٹیرف میں نظرثانی ہوگی۔

وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹیرف سے منفی اثر پڑے گا،پاکستان نے اپنا مفاد دیکھنا ہے اور اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا سب کو فائدہ ہوگا، مہنگائی کی شرح بھی مسلسل کم ہو رہی ہے،نجکاری کا عمل جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.